منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

بشریٰ بی بی کے آنے کے بعد عمران خان کی زندگی میں واضح تبدیلی آنا شروع ہوگئی،11جون کو کہاں جانے کا اعلان کردیا؟

datetime 9  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 11 جون کو عمرے کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس مقدس اور با برکت سفر میں انکی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی انکے ہمراہ ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق انتخابات کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ،جیسے جیسے انتخابات کا وقت قریب سے قریب تر آرہا ہے ویسے ویسے سیاسی رہنما انتخابات میں میدان مارنے کے لیے مختلف جتن کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے دعائوں اور عبادات کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عمرے پر جانے کا اعلان کر دیا۔عمران خان 11جون کو عمرے کے لیے روانہ ہوں گے۔اس مقدس اور بابرکت سفر میں انکی اہلیہ بشریٰ مانیکا بھی انکے ہمراہ ہوں گی۔عمران خان سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے بعد روضہ رسولؐ پر بھی حاضری دیں اور خصوصی مناجات کریں گے۔واضح رہے کہ جدت پسند اور مغربی خیالات کے حامل عمران خان گزشتہ کچھ سالوں سے مذہب کی جانب راغب ہو چکے ہیں۔وہ اپنی تقاریر کا آغاز قرآن کی آیت سے کرتے ہیں اکثر اپنی گفتگو میں قرآن کی آیات اور احادیث کا بھی حوالہ کرتے ہیں۔ایک عرصے سے انکا رحجان روحانیت کی طرف بھی ہے۔بالخصوص بشریٰ جو شادی سے پہلے انکی روحانی پیشوا بھی تھیں سے ملاقات کے بعد عمران کا مذہب اور روحانیت سے لگائو بڑھ گیا تھا۔شادی کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔کچھ روز قبل انکی اور انکی اہلیہ بشریٰ مانیکا کی ایک ساتھ نماز پڑھتے ہوئے تصویر بھی وائرل ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…