پشاور(آن لائن)انتخابات نزدیک آتے ہی مختلف سیاسی جماعتوں کی اہم شخصیات کی جانب سے اپنے انفزادی سوشل میڈیا سیل کے قیام اور انہیں چلانے کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں خیبرپختونخوا میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کی نشستوں کے خواہشمند وں نے اپنے بیٹوں ، بیٹیوں ، بھتیجوں ، بھانجوں اوراپنےخونی رشتہ داروں سے بھی اپنا سوشل میڈیا کا سیل چلانا شروع کردیاہے۔
امیدوار وں نے فیس بک ، ٹیوٹر اور یو ٹیوب چینلز کا سہارا لے رہے ہیں۔ آئندہ الیکشن میں سوشل میڈیا کو خاص اہمیت حاصل ہیں سیاسی پارٹیوں نے ملک بھر میں پارٹی کے نظریاتی سوچ رکھنے والے افراد کو سوشل میڈیا پرمہم چلانے کے لئے معاوضہ بھی اداکررہی ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق الیکشن سال 2018کے پہلے ماہ جنوری کے احتتام تک پاکستان میں فیس بک کے صارفین کی تعداد 35ملین تک جا پہنچی ہیں جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 13فیصد زیادہ ہیں۔ تھری جی کے بعد فور جی ٹیکنالوجی کی آمد نے بھی اس اضافہ میں اہم کردار اداکیا ہے۔