کراچی(آئی این پی ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب قتل کیس کے مرکزی ملزم را ؤ انوار کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست منظور کرلی۔ ہفتہ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے ملزم را ؤ انور کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا جب کہ تفتیشی افسر ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر رضوان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت ملزم را ؤ انوار کے وکیل کے دلائل کے بعد عدالت نے معطل ایس ایس پی کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست منظور کرلی۔ملزم کے گھر کو سب جیل قرار دینے سے متعلق درخواست پر عدالت نے کہاکہ یہ معاملہ فی الحال سندھ ہائیکورٹ میں ہے اس لیے عدالت کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔