اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

ن لیگ بوکھلا گئی ن لیگ نے انتخابات سے پہلے ہی ہار مان لی ہے اعتزاز احسن نے ن لیگ کا سیاسی مستقبل بتا دیا

datetime 9  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ انتخابات پر اثر انداز نہیں ہو گا ، حسن عسکری نے اپنے کالمز میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف پر بھی تنقید کی مگر لگتا ہے کہ (ن) لیگ نے انتخابات سے پہلے ہی ہار مان لی ہے ،پیپلز پارٹی آزادی صحافت کی علمبردار ہے، اسد کھرل پر حملے کے ملزمان کو بے نقاب کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سروسز ہسپتال میں سینئر صحافی اسد کھرل کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اعتزاز احسن نے اسد کھرل سے حملے کے تفصیلات معلوم کیں اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی آزادی صحافت کی علمبردار ہے، کسی پر بھی حملہ برداشت نہیں کریں گے، حکومت اسد کھرل کے حملے کے ملزمان کو بے نقاب کرے قانون کی گرفت میں لائے، پی پی پی ہر فورم صحافیوں پر ہونے والے تشدد کے خلاف آواز بلند کرے گی۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ حسن عسکری درویش صفت آدمی ہیں ، انہوں نے سینکڑوں کالم لکھے جن میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف پر بھی تنقید کی اگر (ن ) لیگ والوں پر تھوڑی بہت تنقید کر دی تو کیا ہو گیا انہوں نے ہمیشہ غیر جانبدارانہ پوزیشن لی لیکن لگتا ہے کہ (ن) لیگ نے انتخابات سے پہلے ہی ہار مان لی ہے اور (ن) لیگ بوکھلا گئی ہے اور حسن عسکری کو متنازع بنایا جا رہا ہے تاکہ بعد میں کہا جا سکے کہ ان کی وجہ سے ہارے ۔ انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ انتخابات میں اثر انداز نہیں ہو گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…