کراچی (آئی این پی)حساس اداروں اور پولیس نے الیکشن سے قبل کراچی میں بڑی خونریزی کا منصوبہ ناکام بنادیا ۔کلفٹن اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد کرلی ۔گرفتار ملزمان نے اسلحہ گاڑی میں چھایا ہوا تھا ۔
جو کسی خاص مقام پر منتقل کرنا چاہتے تھے ۔برآمد ہونیوالے اسلحے میں کلاشنکوف ،رپیٹر 9MM پستول اور دیگر جدید اسلحہ شامل ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کلفٹن کے علاقے خیابان تنظیم کے قریب حساس اداروں اور پولیس نے خفیہ اطلاع کارروائی کرتے ہوئے 2ملزما ن کو گرفتار کرلیا اور کار نمبر GW-552کے اندر سے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کرلی ۔برآمد اسلحے میں 1کلاشنکوف ،7رپیٹر،10نائن ایم ایم پستول ،چار عدد تیس بور پستول اور دیگر ایمونیشن بھی شامل ہے ۔ایس ایچ اور کلفٹن نے کہا کہ دوران گشت مشکوک کار کو روکنے کا اشارہ کیا بعد ازاں تعاقب کے بعد گاڑی کو روکا چیکنگ کے دورا ن کار کی ڈگی سے بڑا سوٹ کیس ملا جس میں جدید اسلحہ بڑی تعداد میں موجود تھا ۔گرفتار ملزمان کی شناخت جاوید اشرف اور صغیر کے نام سے ہوئی ہے ۔باخبر ذرائع نے کہا کہ مزکورہ اسلحہ کراچی میں الیکشن سے قبل بدامنی پھیلانے کیلئے استعما ل کرنا تھا جس کو ناکام بنادیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے رابطوں کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے کہ وہ یہ اسلحہ کس کے کہنے پر لائے تھے اور کسی کو دینے جارہے تھے ۔