لاہور(آئی این پی ) پاکستان تحریکِ انصاف نے مسلم لیگ ن کی رہنما نازیہ راحیل کو بن مانگے ہی ٹکٹ جاری کر دیا۔ دو مرتبہ ایم پی اے رہ چکی نازیہ نے تیسری مرتبہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے اپلائی کر رکھا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف ویسٹ پنجاب سے مسلم لیگ ن کی رہنما نازیہ راحیل کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے لئے انہوں نے درخواست ہی نہیں دی تھی۔ نازیہ راحیل ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھتی ہیں،
وہ وہیں سے گزشتہ 2 الیکشن جیت چکی ہیں اور اس مرتبہ بھی انہوں نے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ہی ٹکٹ کے لئے درخواست دے رکھی ہے لیکن بن مانگے ہی انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے منتخب کردہ امیدواروں میں جگہ دے دی گئی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں نازیہ راحیل کا شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر بھی غلط لکھا گیا ہے۔نازیہ راحیل نے تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ کے اجراء پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے 2 بار مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہوں اور 2018 کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے منتخب ہو کر اسمبلی کی ممبر بنوں گی ۔ جس طرح کی پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جھوٹی ہے اسی طرح ان کی ویب سائٹ بھی جھوٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف سے پارٹی ٹکٹ کے لئے اپلائی نہیں کیا ۔ تحریک انصاف کے فیصلے کے خلاف وکلاء سے مشاورت کرکے عدالت جاؤں گی ۔ پاکستان تحریکِ انصاف نے مسلم لیگ ن کی رہنما نازیہ راحیل کو بن مانگے ہی ٹکٹ جاری کر دیا۔ دو مرتبہ ایم پی اے رہ چکی نازیہ نے تیسری مرتبہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے اپلائی کر رکھا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف ویسٹ پنجاب سے مسلم لیگ ن کی رہنما نازیہ راحیل کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے لئے انہوں نے درخواست ہی نہیں دی تھی۔