منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مشرف کو الیکشن لڑنیکی اجازت ملی تو قانون کی حکمرانی تباہ ہوجائیگی ایک شخص جو آئین توڑے اور انصاف سے بھاگے اسے پاکستان میں خصوصی مراعات حاصل ہیں 

datetime 9  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ سابق آمر پرویز مشرف کو آئندہ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دی گئی تو ملک میں قانون کی حکمرانی تباہ ہو جائے گی، ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ ایک شخص جو آئین توڑے اور انصاف سے بھاگے اسے پاکستان میں خصوصی مراعات حاصل ہیں ۔جمعہ کو اپنے ایک بیا ن میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو الیکشن لڑنے کی اجازت سے متعلق

سپریم کورٹ کے فیصلے پر سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ خصوصی عدالت نے مئی 2016 کو پرویز مشرف کو بھگوڑا قرار دیا، مشرف نے خراب صحت کا بہانہ بنا کر عدالت کو گمراہ کیا اور تب سے مشرف ملک سے فرار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص بھگوڑا ہے اور مختلف عدالتوں سے اس کی گرفتاری کے وارنٹ نکلے ہیں، یہ قابل تشویش ہے کہ اسے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…