اسلام آباد (آن لائن)نیب حکام کی درخواست پر نگران حکومت نے ان تینوں ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے جس کے بعد وہ لندن عیر الفطر نہیں مناسکیں گے۔ نیب نے وفاقی وزیر داخلہ کو اپریل میں ان تینوں ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کی تھی لیکن اس وقت کی حکومت نے نواز شریف یک علاوہ دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے انکار کردیا تھا۔ نگران حکومت نے ان تینوں ملزمان کے نام اب ای سی
ایل میں ڈالنے بارے حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور اس مقصد کیلئے وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام کے ایک اہم اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔ احتساب عدالت نے بھی نواز شریف‘ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بھی استثنیٰ دینے سے انکار کردیا ہے اور قرار دیا ہے کہ وہ عدالت میں موجود رہیں کیونکہ مقدمہ اب حتمی سٹیج میں داخل ہوگیا ہے اب وزارت داخلہ ان ملزمان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے اور یہ ملک سے بھاگ نہیں سکیں گے۔