منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

کون کس حلقے سے انتخاب لڑے گا؟ پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی

datetime 8  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے اس فہرست کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کی 5 نشستوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے،

عمران خان کراچی، لاہور، اسلام آباد، بنوں اور میانوالی سے انتخابات لڑیں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 173 امیدواروں اور صوبائی اسمبلیوں کے 290 امیدواروں کی انتخابی فہرست جاری کر دی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک این اے 25 نوشہرہ اور سابق اسپیکر کے پی کے اسد قیصر این اے 18 صوابی سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ شفقت محمود این اے 130 لاہور، اسد عمر این اے 54 اسلام آباد، شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان اور ان کے بیٹے زین قریشی این اے 157 ملتان سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ابرار الحق این اے 78 نارووال اور تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری این اے 67 جہلم سے انتخابی میدان میں اتریں گے اس کے علاوہ عثمان ڈار این اے 73 سیالکوٹ سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی این اے 247 کراچی اور علی زیدی این اے 244 کراچی سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ لیاقت علی جتوئی این اے 234 دادو اور سردار یار محمد رند این اے 260 نصیر آباد/جھل مگسی سے انتخابات لڑیں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کراچی حلقہ این اے 243، این اے 65 بنوں، این اے 53 اسلام آباد، این اے 95 میانوالی اور این اے 131 لاہور سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔یہ فہرست تحریک انصاف نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہے۔

NA-Selected without pictures

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…