جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

2018ء کے انتخابات میں عوام کی عدالت میں ایک بار پھر (ن) لیگ سرخرو ہو گی‘پرویز ملک

datetime 8  جون‬‮  2018 |

لاہور (ا ین این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ ، قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں قوم کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں داخل کردیا ہے،اورپاکستان کی تاریخ کے سب سے شفاف اور تیز رفتار منصوبے مکمل کئے ہیں اورہم نے شفافیت کی تاریخ رقم کرکے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں ۔

ماضی میں منصوبوں کی آڑ میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا بعض سیاسی عناصر نے دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور یہ عناصر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے شفاف ترین منصوبوں کو مکمل ہوتا دیکھ کر پریشان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے اپنے حلقوں میں الیکشن مہم کے سلسلہ میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رمضان صدیق بھٹی،توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ہے سب عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی واحد عوامی جماعت ہے جس کے پاس ملکی ترقی کا ایجنڈا ہے اور جس نے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے، پاکستان کا مستقبل تابناک ہے، ترقی و خوشحالی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان ہم سب کا ہے اور مل کر اسے توانا و خوشحال بنانا ہے۔ ملک کی ترقی کے لئے محنت، دیانت اور امانت کو شعار بنانا ہوگا۔

 



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…