پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

شہباز شریف کی بادشاہت ختم ! ایسا کام کر دیا گیا کہ سابق وزیر اعلیٰ ہاتھ ملتے ہی رہ گئے

datetime 8  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف اٹھاتے ہی شہباز شریف سے سیکورٹی واپس لےلی گئی ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق حسن عسکری نے آج صبح نگران وزیراعلی پنجاب کا حلف اٹھا یا ۔جس کے بعد شہباز شریف سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی پر

186سیکیورٹی اہلکار، جبکہ 10گاڑیاں مامور تھیں ، جنہیں آج واپس بلا لیا گیا ہے ۔ شہباز شریف کی سیکیورٹی پر مامور 10ایلیٹ فورس کے جوانوں کو بھی واپس بلا لیا گیا ۔ یہ تمام سیکیورٹی شہباز شریف کی رہائش گاہ پر مامور تھی ۔ جنہیں آج پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری نے حلف اٹھانے کے بعد واپس بلا لیا ہے ۔جبکہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پروفیسر حسن عسکری پنجاب کی تاریخ کے سب سے زیادہ پڑھے لکھے وزیراعلیٰ ہیں اور وہ انشاء اللہ غیرجانبدار اور صحیح فیصلے کریں گے، ن لیگ صاف، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات سے خوفزدہ ہے اور وہ محض اس لیے مخالفت کر رہی ہے کہ اسے نگران وزیراعلیٰ بھی اپنے گھر کا ہی چاہئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے پروفیسر حسن عسکری رضوی کو نگران وزیراعلیٰ بننے پر ٹیلیفون پر مبارکباد پیش کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ قوم کی توقعات پر پورے اتریں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ پروفیسر حسن عسکری کے تجزئیے اور تبصرے ان کی غیرجانبدار سوچ اور حب الوطنی کے مظہر ہیں جنہیں پڑھے لکھے طبقوں کے علاوہ عام آدمی بھی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی کیفیت کا اندازہ اس امر سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ ایک طرف تو اسے اپنے کئے پر نیب کا خطرہ ہے اور دوسری جانب پروفیسر حسن عسکری جیسے غیرجانبدار وزیراعلیٰ کے تقرر سے ان کو سمجھ نہیں آ رہی اور وہ اس الیکشن کمیشن کے ایک آئینی اور میرٹ پر کئے گئے متفقہ اقدام پر ایسی باتیں کر رہے ہیں حالانکہ پروفیسر حسن عسکری ایسی شخصیت کے حامل ہیں جن پر صاف شفاف الیکشن کیلئے غیرجانبدار کردار پر مکمل اعتماد کیا جا سکتا ہے لیکن ن لیگ ان کے خلاف اس لیے بیان بازی میں مصروف ہے کہ پنجاب میں فری اور فیئر الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…