لاہور (این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے حلقہ این اے 134سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے جبکہ حمزہ شہباز نے این اے 124سے کاغذات نامزدگی وصول کئے ۔سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز
نے قومی کے دو حلقوں کے بعد پی پی 173سے بھی کاغذات نامزدگی وصول کر لئے ہیں۔ تینوں شخصیات کے کاغذات نامزدگی ان کے نمائندوں نے حاصل کئے ۔شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان کے این اے 192 سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کررکھے ہیں ۔