اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے معروف و مشہور شاعرفراز احمد فراز کا ایک شعر پڑ ھ دیا جو سوشل میڈیا پر بے حد مقبولیت اختیارکر گیا۔ خبر کی تفصیل کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے گزشتہ دنوںاپنے مداحوں سے ملنے کا وعدہ کیا تھا ۔ حال ہی میں ان کا ایک شعر ”کتنا اچھا تھا کہ ہم بھی جیا کرتے تھے “ سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا ہے
جس عوام کو حیران ہوتے ہوئے رد عمل کا اظہار بھی کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکی جانب سے اس شعر پر سوشل میڈ یا صارفین بھی حیران ہو ئے ۔ ایک صارف ثانیہ خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’واہ سر شاعری بھی کرتے ہیں‘‘ایک اور صارف ایمان فاطمہ نے داد دیتے ہوئے کہا واہ جی واہ۔جبکہ ایک جگہ گلفام خان کا کہنا تھا کہ ’’ اچھا ذوق رکھتے ہیں سر ‘‘۔ رانا شانی نے کہا ہے کہ ’’ پر ہم ڈی جی آئی ایس پی آر بنے اور مشہور ہو گئے ‘‘۔