بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

اصل جماعت اسلامی بحال کرو ۔۔جماعت اسلامی بچائو تحریک کے نام سے گروپ سامنے آگیا، سراج الحق کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان

datetime 8  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات سے قبل جماعت اسلامی میں بھی اختلافات کھل کر سامنے آگئے، تاریخ میں پہلی بار ٹکٹوں کی تقسیم پر جماعت اسلامی تقسیم، باغی گروپ سامنے آگیا، جماعت اسلامی بچائو تحریک کے نام سے الگ شناخت قائم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات سے قبل جماعت اسلامی میں بھی اختلافات کھل کر سامنے آگئے اور جماعت اسلامی کی تاریخ میں پہلی بار

ٹکٹوں کی تقسیم پر جماعت اسلامی تقسیم ہو گئی ہے اور باغی گروپ نے سامنے آتے ہوئے جماعت اسلامی بچائو تحریک کے نام سے الگ شناخت قائم کر لی ہے۔ سراج الحق کے آبائی علاقے دیر لوئر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر جما عت اسلامی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شفیع اللہ خان نے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیرسراج الحق کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا جبکہ حاجی محمد داوود سید نے جماعت اسلامی کے حلقہ پی کے 13سے جماعت اسلا می کے ٹکٹ ہولڈر شاد نواز خان کے مقابلہ میں کاغذات داخل کردئیے ہیں۔ حلقہ این اے 7لوئر دیر سے جماعت اسلامی کے باغی گروپ کے امیدوار شفیع اللہ خان ، اور پی کے 13سے امیدوار حاجی محمد داؤؤد سید، سیاست خان ، محمد شیرخان ، عبداللہ جان اور کونسلر شفیع اللہ نے پر ہجوم پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ جماعت اسلامی لوئر دیر مولانا مودودی کی جماعت نہیں رہی اور جماعت اسلامی پٹڑی سے اتر چکی ہے۔ جماعت اسلامی پر بعض افراد نے دولت کے بل بوتے قبضہ کر کے اسےیرغمال بنا لیا ہے۔ انھوں نے الز ام عائد کیا کہ جماعت اسلامی کے بعض ارکان اسمبلی نے نظریاتی کار کنوں کو مسلسل نظر انداز کرتے ہوئےاقربا پروری کی اور کرپشن بھی کی ۔باغی گروپ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے اندر اقربا پروری ، بے انصافی اور کرپشن کے خلاف وہ کئی بار آواز اٹھا چکے ہیں۔

انھوں نے کئی بار ضلعی ، صوبائی ، اور مرکزی نظم کواپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انھوں نے کہا کہ مولا نا مودودی کے نظریہ کو پس پشت ڈال دیا گیا اور پارٹی تباہی کے دھانے پرپہنچ چکی ہے ۔باغی گروپ کا کہنا تھا جماعت اسلامی سے انھوں نے بغا وت نہیں کی ہے لیکن پارٹی کو بچانے اور مولانا مودودی کی اصلی جماعت اسلامی کی بحالی کے لئے اب وہ میدان میں آچکے ہیں انھوں نے کہا کہ پارٹی قائدین کے ساتھ مذکرات سے کیلئے تیار ہیں اور اگر نظم نے ان کے تحفظات دورکرنے کیلئےمذاکرات کی پیشکش کی تو وہ اس کیلئے تیار ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…