منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف نے چوہدری نثار کو بڑا سرپرائز دیدیا، الیکشن میں سابق وزیر داخلہ کے مقابلے میں اپنے کونسے قابل اعتماد ساتھیوں کو اتار دیا،مریم نواز کی بھرپور سپورٹ، این اے 63اور 59اہمیت اختیا کر گئے،کانٹے دار مقابلے کی توقع

datetime 8  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 63سے سردار ممتاز اور این اے 59سے انجینئر قمر الاسلام کو چوہدری نثار کے مقابلے میں اتارنے کا فیصلہ۔ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے دونوں کو آج انٹرویو کیلئے طلب کر۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چوہدری نثار کے مقابلے میںن لیگی رہنما کاالیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ن لیگ کے

سینئر ترین رہنما چوہدری نثار کی بغاوت پارٹی کیلئے درد سربن چکی ہے اور اسی دوران انتخابات کا بگل بھی بج اٹھا ہے اور چوہدری نثار نے جیسے ہی این اے 59اور 63سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تو تاریخ میں پہلی مرتبہ ن لیگی امیدوار سردار ممتاز نے این اے 63سے سابق وزیراداخلہ کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔جبکہ دوسری جانب این اے 59سے انجینئر قمر الاسلام کو چوہدری نثار کے مقابلے میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے دونوں کو آج طلب کر لیا ہے جہاں ان سے انٹرویو لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل صدر ن لیگ اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ چوہدری نثار ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں، لیکن پارٹی انہیں ٹکٹ ضرور دے گی۔ تاہم شہباز شریف کے اس اعلان کے باوجود اب ن لیگ کے سردار ممتاز خان نے این اے 63 سےچوہدری نثار کیخلاف الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ ٹیکسلا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چوہدری نثار کے مقابلے میں کسی ن لیگی رہنما کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حلقے سے سردارممتازخان کے سوا ن لیگ کے کسی دوسرے امیدوارنے ٹکٹ کیلیے درخواست نہیں دی۔ چودھری نثار گزشتہ کئی انتخابات میں اس حلقےسے الیکشن لڑتے آرہے ہیں۔ جبکہ سابق وزیر داخلہ کی جانب سے

کل این اے 63 اوراین اے59 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔ چودھری نثار نے این اے 63 اور این اے59 سے الیکشن لڑنے کا اعلان پہلے ہی کر دیا تھا۔جبکہ چودھری نثارنے پی پی 10 اور پی پی 14 سے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ایسے میں سردار ممتاز خان کی جانب سے چوہدری نثار کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے

بعد کئی سوالات نے جنم لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار ممتاز خان کو نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ مریم نواز کسی صورت چوہدری نثار کو ن لیگ کا ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں ہیں۔دوسری جانب چوہدری نثار کے حوالے سے انتہائی تشویشناک خبر بھی منظر عام پر آئی ہے کہ وہ شدید علیل ہیں اور زیر علاج ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…