بورے والا (آئی این پی) پی ٹی آئی کے راہنماء سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملے نہ ملے ہم ہر صورت الیکشن میں حصہ لیں گے میں پارٹی کے کسی پارلیمانی بورڈ یا اسحاق خاں خاکوانی کو نہیں مانتا میرا رابطہ براہ راست عمران خان سے ہے انہوں نے ٹکٹ دیا پھر بھی اگر نہ دیا تو پھر بھی ہمارا گروپ قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر الیکشن میں بھرپور حصہ لے گا این اے 163سے اسحاق خاں خاکوانی کے
مقابلہ میں میں خود اور میری بیٹی عارفہ نذیر جٹ این اے 162سے عائشہ نذیر جٹ ،پی پی 230سے انکے پینل میں عبدالحمید بھٹی سابق ایم پی اے اور پی پی 229سے امیدوار ہونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرا اللہ تعالیٰ کی ذات پر مکمل بھروسا ہے اور اگر اللہ کو ہماری کامیابی منظور نہ ہوئی تو عمران خان کا ٹکٹ بھی ہمیں کامیاب نہیں کرواسکتا میں نے آج تک جو بھی فیصلہ کیا ہے اپنی سوچ کے مطابق کیا ہے۔