راولپنڈی (آن لائن )دنیا کی امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کر کے کامیاب انسداد پولیو مہم چلانے پر مبارکباد پیش کی۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ بل گیٹس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے
ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پاکستان سے کامیابی کے ساتھ پولیو کے خاتمے میں آرمی کے کردادرکو سراہا۔سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس کی کوششوں کو سراہا۔میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے بل گیٹس کو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج پاکستان کے ہر ممکن مفاد میں تعاون جاری رکھے گی۔