اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے عیدالفطر کے لیے تعطیلات کی سمری تیار کر لی ہے۔ جس کی باضابطہ منظوری کل دی جائے گی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے عیدالفطر کے لیے 5 چھٹیوں کی سمری تیار کرلی ہے، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے 14 جون سے 18 جون تک چھٹیوں
کی سمری تیار کر لی ہے اور اس کل ان چھٹیوں کی منظوری ملنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 جون کو رمضان کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کو ہو گی جب کہ 14 جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔