منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جانتے ہیں گوادر بندرگاہ کو آج سے کئی سال پہلے کس نے خریدا تھا جس کا سب پاکستانی اب فائدہ اٹھا رہے ہیں،اہم انکشاف

datetime 7  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پور(یوا ین پی)امیدوار قومی اسمبلی این اے 17ہری پورعمرایوب خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے اپنے دور میں ایسے منصوبوں کی بنیاد رکھی جن سے ہم آج بھی فائدہ اٹھارہے ہیں،گوادر بندر گاہ کو اس وقت خریداجب کسی کی سوچ بھی نہیں تھی ،پاک چین دوستی کی بنیاد رکھتے ہوئے شاہراہ ریشم پر کام شروع کرایا انکی سوچ مستقبل کیلئے تھی۔نجی کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے خطے

کی زمین بڑی زرخیز ہے کیونکہ ہمارا ضلع دنیا کا وہ واحد خطہ ہے جہاں سے اپنی محنت اورلگن سے مصلح افواج کے تین سربران مقرر ہوئے، فیلڈ مارشل ایوب خان نے اس وقت گوادر بندر گاہ کو خریدا جس وقت کسی کی سوچ بھی نہیں تھی اور ساتھ ہی انھوں نے پاک چین دوستی کی بنیاد رکھتے ہوئے شاہراہ ریشم پر کام شروع کرایا کیونکہ انکی سوچ آنے والے کل اور ملکی مستقبل کیلے تھی۔آج دیکھ لیں یہ اقتصادی راہداری منصوبہ اسی کا حصہ ہے انھوں نے مذید کہا کہ ہم نے بھی اسی منصوبے کی کڑی سے اجتماعی فائدہ اٹھانے کے لیے بالڈھیرکے مقام پر ڈرائی پورٹ کی منظوری حاصل کی جسے بعد میں حویلیاں لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم میں نے بڑی جہدو جہد کر کے اس منصوبے کو منتقل ہونے سے بچایاکیونکہ اس سے ضلع کے عوام بلخصوص نوجوانوں کو با عزت روزگار کے مواقع میسر آئیں گئے۔انہوں نے کہا کہ جناب گوہر ایوب خان نے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام عمل میں لایا جہاں آج 50 ہزار لوگوں کو نوکریاں میسر ہیں اور حطار اسٹیٹ میں مزید توسیع کی جارہی ہے جس سے روزگار کے مذید مواقع پیدا ہونگے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ضلع کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ضلع کے کونے کونے میں بجلی اور میدانی علاقوں میں اس وقت سوئی گیس کی سہولت فراہم کی جب ملک کے بڑے بڑے شہر اس سہولت سے محروم تھے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے عوام سے ووٹ حاصل کرنے کے لیے 100حلقوں میں پائپ پھنک کر ڈرامہ رچایا تاہم عوام یہ چال بازیاں جان چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…