بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ریحام خان کو پاکستان سے نفرت تھی،پاکستان میں ٹیکسی میں بیٹھ کر کیا کام کرتی رہیں ،شادی کیلئے اسے میں نہیں اس نے پرپوز کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے۔۔ سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز بہت سے انکشافات سامنے لے آئے

datetime 7  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ریحام خان کی کتاب کے مبینہ مسودے نے پاکستان میں ہلچل مچا رکھی اور گزشتہ روز ریحام خان کے بھارتی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو نے عمران خان پر ایک اور سنگین الزام عائد کرتے ہوئے شادی سے پہلے انہیں جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ریحام خان کا کہنا تھا پاکستانی سیاست میں خواتین کو پوزیشن حاصل کرنے کیلئے جنسی تسکین کا سامان بننا پڑتا ہے۔

ریحام خان کے انکشافات اور مبینہ کتاب کے مسودے کا معاملہ ابھی چل رہا ہے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین اور اپنے دوسرے سابقہ شوہر عمران خان کے ساتھ شادی کے حوالے سے بھی ریحام خان نے کئی انکشافات کر رکھے ہیں جن پر تحریک انصاف کی جانب سے بھی جواب دیا جا رہا ہے اور گزشتہ روز عمران خان کی پہلی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی ریحام خان کی مبینہ کتاب کے مسودے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر جو باتیں منظر عام پر آرہی ہیں ممکنہ کتاب میں درج ہیں تو وہ ریحام خان کے خلاف لندن میں ہتک عزت کا دعویٰ کرینگی۔ ریحام خان کی جانب سے عمران خان پر الزامات کے بعد ان کو جاننے والے تمام ہی افراد نے ریحام خان کی مذمت کرتے ہوئے انہیں موقع پرست اور منافق قرار دیا ہے۔ ریحام خان کے پہلے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز الرحمان بھی ریحام خان کے حوالے سے ایسی ہی سوچ رکھتے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں ریحام کے سابقہ شوہر ڈاکٹر اعجاز کا کہنا تھا کہ ریحام سے ان کی پہلی ملاقات انکے چھوٹے بھائی کی شادی کی تقریب میں ہوئی ۔ ریحام کو انہوں نے نہیں بلکہ ریحام نے انہیں پرپوز کیا تھا ، ڈاکٹر اعجاز کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ ریحام کو سمجھ نہ سکے اور اسے ایک اچھی لڑکی سمجھتے ہوئے اس سے شادی کر لی مگر جلد ہی سب کچھ خراب ہوتا چلا گیا۔ ہمارے رشتے میں کڑواہٹ گھل چکی تھی جس کا نتیجہ طلاق

کی صورت میں سامنے آیا۔ ڈاکٹر اعجاز کا کہنا تھا کہ ریحام نے ان سے طلاق ایسے وقت میں لی جب ہمارے تین بچے ہو چکے تھے۔ریحام خان مجھے شک کی نظر سے دیکھتی تھی اور اس نے مجھ پر دوسری عورتوں کیساتھ تعلقات کا الزام عائد کیا جومیرے لئے ناقابل برداشت تھا، وہ میرے دفتری اور کاروباری معاملات میں مداخلت کرتی تھی،میں اس سے اسی وجہ سے بدظن ہو چکا تھا۔

اس نے میرے بچوں کا برین واش کر کے انہیں میرے خلاف کیا۔ ریحام نےمیری مالی حالت پر تنقید کرتے ہوئے مجھے یہاں تک کہہ دیا کہ بچوں کو پرائیویٹ اسکول میں داخل کروانے کی میری اوقات نہیںحالانکہ میں نے اپنے بچوں کو اعلیٰ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں داخل کروا رکھا تھا، اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز نے ریحام خان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریحام بی بی سے کوئی یہ پوچھے

کہ اسے 5 براعظموں کی سیر کس نے کروائی تھی؟ ڈاکٹر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ ریحام خان کے مطالبے پر اپنی تنخواہ کا 25 فیصد اسے دیتا رہا ۔ڈاکٹر اعجاز نے انکشاف کیا کہ ریحام خان طلاق کے بعد پاکستان چلی گئی لیکن ریحام پاکستان کو پسند نہیں کرتی تھی۔ اسے پاکستان سے نفرت تھی۔ میں نے یہاں اپنی جائیداد فروخت کر کے چک شہزاد میں فارم ہاؤس خریدا ، میرے بچے نئی برانڈ کی گاڑی خریدنا چاہتے تھے،

اچھے اسکول میں پڑھنا چاہتے تھے ، میںان کو یہ سب آسائشیں اور ضروریات دینا چاہتا تھا انہوں نے کہا کہ میں آج بھی اپنے بچوں کو یاد کرتا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کرتا ہوں۔ڈاکٹر اعجاز نے ریحام کی نک چڑھی طبیعت کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ پاکستان میں جب اسے ٹیکسی میں بیٹھنا پڑا یہ نشست سے آگے جھُک کر یوں بیٹھ رہی تھی جیسے یہ اس کے لیے بہت ناگوار ہو۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…