لاہور (آئی این پی) نامزد نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جو تاریخ دی ہے اس میں انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے‘ محدود وقت میں عوام کی فلاح پر بھی توجہ دیں گے‘ کابینہ محدود رکھیں گے۔ جمعرات کو نامزد نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہوگی کہ کسی جماعت کو شکایت نہ ہو جو بھی کام ہوگا قانون کے مطابق ہوگا۔ محدود وقت میں عوام کی فلاح پر بھی توجہ دیں گے۔ الیکشن کمیشن نے جو تاریخ دی ہے اس میں انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے کابینہ محدود رکھیں گے۔