اسلام آباد(آئی این پی)چیف جسٹس آف پاکستان نے تارکین وطن کو ووٹ کی سہولت دینے سے متعلق کیس میں ٹاسک فورس کی رپورٹ کو پبلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ میری کوشش تھی تارکین وطن کو یہ سہولت مل جائے‘یہ درست ہے کہ فی الحال یہ کام ممکن نہیں‘ اس وقت یہ کام کرنے سے بڑے پیمانے پرنقصان ہوسکتا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے تارکین وطن کوووٹ
کاحق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس پاکستاننے استفسار کیا کہ تارکین وطن کو ووٹ کی سہولت دینے کے معاملے کاکیاہوا؟،اس پر وکیل نے کہا کہ لگتا ہے اس الیکشن میں تارکین وطن کوووٹ کی سہولت نہیں مل سکتی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ یہ درست ہے کہ فی الحال یہ کام ممکن نہیں،میری کوشش تھی تارکین وطن کو یہ سہولت مل جائے، اس وقت یہ کام کرنے سے بڑے پیمانے پرنقصان ہوسکتا ہے۔