لاہور( این این آئی)آرٹسٹ سپورٹ پروگرام کے تحت فنکاروں کو دئیے جانے والے امدادی چیک باؤنس ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ فنکاروں کو کئی ماہ کی تاخیر سے 31مئی کو امدادی چیک دئیے گئے تاہم جب فنکاروں نے چیک جمع کرائے تو انہیں یہ کہہ کر چیک واپس کر دئیے گئے
کہ متعلقہ اکاؤنٹ میں پیسے نہیں ہے۔ 20فنکاروں کو سالانہ 60ہزار روپے دئیے گئے تھے ۔اداکارہ نسرین قریشی نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے دئیے گئے امدادی چیک باؤنس ہو گئے ہیں،حکومت جاتے جاتے بھی ہم سے دھوکہ کر گئی ہے۔