کراچی (این این آئی)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنمانصرت سحر عباسی نے سکھرسے خورشید شاہ کے مقابلے میں الیشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ خورشید شاہ نے روزگارمانگنے والے نوجوانوں کوچھولے بیچنے کا مشورہ دیا مجھے کامیابی ملی تو نوجوانوں سے چھولے نہیں بکواں گی۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں نگراں کابینہ پر سخت تحفظات ہیں ،نگراں وزیر اعلی کو اپنے تحفظات پیش کردیے ہیں نگران کابینہ میں رشتہ داریاں نبھائی جارہی ہیں یہ سندھ میں من پسند حکومت بنوانے کی طرف پیپلزپارٹی کا پہلا قدم ہے۔ الیکشن کمیشن میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے نصرت سحرعباسی نے کہاکہ ہم نے نگران کیبنٹ کی تشکیل سے متعلق تحفظات جمع کرادیئے ہیں ہم نگراں حکومت پر کوئی پریشر نہیں ڈال رہیجی ڈی اے سندھ کے لئے بہترین الائنس ثابت ہوگا سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کی کرپشن کو جان چکے ہین ،الیکشن کمیشن سب کے اثاثوں کی چھان بین کرے ،ہم نہیں چاہتے کہ الیکشن تاخیر کا شکار ہوں لیکن اگر الیکشن کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی تو پھرپور مزاحمت کریں گے انہوں نے کہاکہ کشتیوں میں باہرپیسے بھجوانے والوں اور گھروں سے پیسے برآمد ہونے والوں کا احتساب ہونا چاہیئے سندھ کے کئی حلقوں میں پری پول ریگنگ شروع کردی گئی ہے ہم اس حوالے سے قانونی جنگ لڑیں گے میں سکھر کی جنرل نشست این اے 206 پر خورشید شاہ کے خلاف براہ راست الیکشن لڑوں گی خورشید شاہ اپنے حلقے کے لوگوں کو مشورہ دے چکے ہیں کہ نوکری تو نہیں ملے گی چھولے بیچ لو میں سکھرسے کامیاب ہوئی تو نوجوانوں سے چھولے نہیں بکواں گی۔