صوابی(آئی این پی)تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے ڈاگئی سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے طالب علم عباد اللہ نے ایک ایسا سافٹ وئیر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے جو لوگ موبائیل فون میں ٹیکسٹ میسج نہیں لکھ سکتے وہ وائس میسج کرکےاس کو ٹیکسٹ میسج میں تبدیل کرکے کسی بھی نمبر پر بھیج سکتے ہیں ،طالب علم عباد اللہ نے یہ کارنامہ آئی ٹی بورڈ کی جانب سے ارلی ایچ پروگرام میں سرانجام دیا ،
اس موقع پر طالب علم عباد اللہ کا کہنا تھا کہ وہ اس سے پہلے بھی کئی سافٹ وئیر ایپلیکیشن اور گیمز بنا چکے ہیں ،ان کا مزیدکہنا تھا کہ وہ مستقبل میں آئی ٹی کی دُنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہے ،یاد رہے کہ 2017 میں خیبرپختونخوا حکومت اور آئی ٹی بورڈ نے صوبے کے 300 سرکاری سکولوں میں ارلی ایچ پروگرام کا آغاز کیا تھا جس کے تحت طلبا و طالبات کو آئی ٹی کا کورس سکھایا جارہا ہے ۔