اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے لین وائلیشن ،بغیر ہیلمٹ اور موٹر سائیکل پر دوسے زائدسواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیدیا ہے جبکہ ایجوکیشن ونگ لوگوں کو آگاہی فراہم کریگا۔ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیدنے کہاہے کہ شہریوں سے بدتمیزی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی،سیکٹر انچارج اپنی بیٹ کا ذمہ دار ہوگا
ڈیوٹی میں کوتاہی اور لاپرواہی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی ہو گی جبکہ اچھی کارکردگی والوں کو انعامات دیں گے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں روڈ ڈسپلن کو قائم رکھنے کے لئے لین وائلیشن کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں خصوصاً موٹر سائیکل سوارجو لین وائلیشن کی پابندی نہیں کرتے،بغیر ہیلمٹ اور موٹر سائیکل پردو سے زائد سواروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہو گی لین وائلیشن کی پابندی کے لئے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دےئے گئے ہیں جبکہ ایجوکیشن ٹیم مختلف جگہوں پر شہریوں میں لین وائلیشن کے متعلق آگاہی فراہم کرے گی،ہر بیٹ انچارج انسپکٹر اپنے علاقے کا ذمہ دار ہوگا ڈیوٹی میں لاپرواہی اور کوتاہی کرنیو الوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ اچھی کارکردگی والے افسران و جوانوں کو انعامات بھی دےئے جائیں گے شہریوں سے بدتمیزی ہرگز برداشت نہیں ہو گی ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی،ایس پی ٹریفک خالد رشید اور ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید خود اس مہم کی نگرانی کریں گے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے لین وائلیشن ،بغیر ہیلمٹ اور موٹر سائیکل پر دوسے زائدسواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیدیا ہے جبکہ ایجوکیشن ونگ لوگوں کو آگاہی فراہم کریگا۔ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیدنے کہاہے کہ شہریوں سے بدتمیزی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی