منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

عائشہ گلالئی تحریک انصاف کے کس اہم رہنما کے خلاف الیکشن لڑیں گی، کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

datetime 7  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ کینٹ(آن لائن)نوشہرہ تحریک انصاف گلالئی کی چئیرپرسن عائشہ گلائی وزیر نے سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے خلاف الیکشن لڑنے کے لیے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25نوشہرہ I سے کاغزات نامزدگی جمع کردئیے۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018پاکستانی اور قبائلی قوم کے مستقبل کی کامیابی کی نوید لیکر آئے گئی عوام ملک کی تینوں پارٹیوں پاکستان مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سے مایوس ہوچکے ہیں

تحریک انصاف گلائی عوام کی محرومیوں کو ختم کرے گئی ہم نے معاشرے کے نچلے طبقے مزدوروں، کسانوں، معزور افراد اور خواجہ سراوں کو الیکشن میں حصہ لینے کے کیے پارٹی ٹکٹ دئے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام تحریک انصاف جی پانچ سالہ کارکردگی سے مایوس ہیں وزیراعلی پرویز خٹک نے کرپشن کا نعرہ لگایا مگر دونوں ہاتھوں سے کرپشن کی اداروں کو من مانے فیصلوں سے تباہ کیا گیا انہوں نے الزام لگایا کہ سابق وزیراعلی پرویز خٹک نے ادارواں میں اپنے قریبی رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کو مسلط کرکے قومی خزانے کو ناقابل طلافی نقصان پہنچایا اس الیکشن میں عام پارٹی ووکر ز کو پارٹی ٹکٹ نہیں دئے گئے بلکہ تین حلقوں میں خود ایک میں داماد کو الیکشن لڑایا جارہا ہے مورثی سیاست کی بدترین مثال یہ دیکھے کہ اپنے دونوں بیٹوں اور بھتیجو ں کو بھی میدان میں لے آئے ہیں ان کی سیاست کا 25جولائی کو جنازہ نکل جائیں گا۔تحریک انصاف گلائی کی چیرپرسن عائشہ گلائی وزیر نے قبابلی علاقے کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد امن کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں پاک فوج نے بہت قربانیوں کے بعد قابلی علاقوں میں قائم کیا سازشوں کے خلاف پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…