بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

میرے ساتھ نکاح کو چھپا کر 2 ماہ تک جھوٹ بولاگیا،ریحام خان نے عمران خان پر سنگین الزامات عائد کردیئے، چیف جسٹس ثاقب نثار سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 5  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ سماجی کارکن اور سابق صحافی ریحام خان نے اپنی کتاب لکھنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پیسے لینے اور ان سے یا سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ الزامات لگانے والوں کے خلاف عدالت جائیں گی۔ایک انٹرویومیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے معاملے کا نوٹس لینے کی بھی اپیل کردی۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ

انہوں نے کتاب لکھنے کے لیے شہباز شریف سے پیسے لیے اور نہ ہی کبھی ان کی شہباز شریف یا مریم نواز سے ملاقات ہوئی ٗالزامات لگانے والوں کے خلاف عدالت جاؤں گی۔انہوں نے کہاکہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ آخر پی ٹی آئی میری کتاب سے کیوں پریشان ہے؟ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور اپنے سابق شوہر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئین کے آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے، انہوں نے ان کے ساتھ نکاح کو چھپا کر 2 ماہ تک جھوٹ بولا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو نگران وزیر اعلیٰ کا نام نہیں دے سکا، وہ ملک کیا چلائے گا؟اپنی کتاب کی اشاعت کے حوالے سے ریحام خان نے کہا کہ ان کی کتاب سے الیکشن کو کیا خطرہ؟جو تاریخ بہتر لگی ٗ اْس وقت کتاب منظر عام پر آجائیگی۔ریحام خان نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب 2 جون کو تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ریحام خان کی کتاب کی تصنیف و اشاعت کا سارا ڈرامہ حقیقی اپوزیشن کو گرانے کیلئے رچایا گیا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی ملاقاتوں کے سارے ثبوت مل گئے ہیں کہ وہ کب، کہاں، کس سے اور کس کے ذریعے ملیں۔فواد چوہدری کے مطابق ریحام خان نے مریم نواز سے ملاقات کی جس کا اہتمام احسن اقبال نے کروایا، اس ملاقات کے ناقابل تردید شواہد نے ساری سازش کا پول کھول دیا ہے کہ کتاب کی تصنیف و اشاعت کا سارا تماشہ دراصل حقیقی حزب اختلاف کو گرانے کے لیے رچایا گیا تاہم احسن اقبال کی جانب سے اس الزام کی تردید کی جاچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…