ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

اسلام آباد چینی سفارتخانے سے چینی باشندے کی لاش کی 12 روز بعد برآمدگی، اتنے دن لاش سفارتخانے میں کیسے رہی ،مقتول کے ذمے کیا کام تھا؟سنسنی خیز انکشافات

datetime 4  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم مقام سے ایک چینی شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے تصدیق کی کہ ہسپتال میں چینی باشندے کی لاش لائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ چینی باشندے کی ہلاکت کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش جاری ہے۔ترجمان کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر اور چینی سفارت خانے کو لاش برآمد ہونے کے

حوالے سے آگاہ کردیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی سفارت خانے کی جانب سے جواب موصول ہونے کے بعد ہسپتال میں لاش کا پوسٹ کیا جائے گا۔دوسری جانب اسلام آباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نجیب الرحمٰن نے بتایا کہ لاش 12 روز پرانی ہے جسے سفارت خانے کا ایک اہلکار ہسپتال لے کر آیا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ لاش سفارت خانے کے اندر سے ملی ہے۔پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ لاش 35 سالہ یان پینگ نامی چینی انجینئر کی ہے ٗ لاش پر تشدد کے نشانات موجود نہیں۔بعد ازاں چینی سفارتکار شین زیچینگ کی مدعیت میں تھانہ سٹی زون میں درخواست دائر کی گئی جس کے مطابق مردہ حالت میں پائے گئے یان بینگ چینی سفارتخانے میں بطور کنسٹرکشن انجینئر کام کرتے تھے۔درخواست میں بتایا گیا کہ یان بینگ کو سفارتخانے میں ہی ایک کمرہ مختص کیا گیا تھا جس میں وہ قیام پذیر تھے، تاہم گزشتہ روز (3 جون کو) اس کمرے کو تعفن کے باعث کھول کر دیکھا گیا تو کنسٹرکشن انجینئر مردہ حالت میں پائے گئے۔درخواست میں بتایا گیا کہ اس وقت کنسٹرکشن کا کام نہیں ہورہا تھا جس کیلئے وہ یہاں موجود تھے اور اسی وجہ سے سفارتخانے کے مختص کردہ کمرے میں قیام پذیر تھے۔درخواست میں بتایا گیا کہ چینی کنسٹرکشن انجینئر کی لاش کو پیمز ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان کے پوسٹ مارٹم کے لیے متعلقہ سفارتخانے سے تحریری اجازت نامہ طلب کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…