ریحام خان نے کرکٹر وسیم اکرم کی مرحومہ اہلیہ کو بھی نہ بخشا، اس قدر گھٹیا الزام عائد کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

4  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں کرکٹر وسیم اکرم کی مرحوم اہلیہ کو بھی نہ بخشا، انتہائی گھٹیا الزامات عائد کر دیے،ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوایا گیا ہے جس میں وسیم اکرم کی اہلیہ پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے کہا گیا کہ کتاب کے صفحہ 402 اور صفحہ 572 پر الزام لگایا گیا کہ وسیم اکرم نے اپنی مرحوم بیوی کو اپنے سامنے ایک سیاہ فام شخص کے ساتھ سیکس کروایا۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وسیم اکرم اور اس کی مرحوم بیوی کو بدنام کرنے کے لیے گھٹیا الزام ہے ،

وسیم اکرم کی بیوی بالکل بے گناہ ہے ، اس قانونی نوٹس میں ریحام خان سے اس الزام کا جواب بھی مانگا گیا ہے، یہ قانونی نوٹس چار افراد کی جانب سے ریحام خان کو بھیجا گیا ہے، واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم ، عمران خان کے دوست زلفی بخاری پر بھی مبینہ الزامات عائد کیے گئے ہیں اس کے علاوہ تحریک انصاف کی انٹرنیشنل میڈیا کوارڈینیٹر انیلہ خواجہ پر بھی الزامات لگائے گئے ہیں، اس کتاب میں مبینہ طور پر ان کا بھی تذکرہ ہے۔ اس کتاب میں ریحام خان نے اپنے سابق شوہر اعجاز رحمان پر بھی مبینہ طور پر ذکر کیا ہے، رپورٹ کے مطابق ریحام خان کو کتاب کی اشاعت سے قبل ہی ہتک عزت کا نوٹس دے دیا گیا ہے اس قانونی نوٹس کی کاپی منظر عام پر آ گئی ہے۔ عمران خان کے دوست زلفی بخاری، کرکٹر وسیم اکرم، تحریک انصاف کی انٹرنیشنل میڈیا کوارڈینیٹر انیلہ خواجہ اور ریحام خان کے سابق شوہر اعجاز رحمان کی جانب سے ایک قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے، اس قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ریحام خان کی کتاب کا جو سکرپٹ انہیں ذرائع کے ذریعے موصول ہوا اس کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ قانونی نوٹس بھیجا ہے، اس قانونی نوٹس میں ان الزامات پر ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہے اور 14 جون تک اس کا جواب طلب کیا ہے۔ یہ قانونی نوٹس ریحام خان کے لندن کے ایڈریس پر بھجوایا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں ای میل بھی کیا گیا ہے۔ اس قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جو سکرپٹ انہیں موصول ہوا ہے

اس میں زلفی بخاری پر ایک الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے لندن میں ایک خاتون کا اسقاط حمل کروایا، قانونی نوٹس میں درج کیا گیا ہے کہ اس کا ثبوت دیا جائے۔ انیلہ خواجہ جو کہ تحریک انصاف کی انٹرنیشنل میڈیا کوارڈینیٹر ہیں، اس قانونی نوٹس کے مطابق اس میں درج ہے کہ عمران خان کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا گیا ہے جبکہ سابق شوہر اعجاز رحمان ان پر تشدد کے الزامات ہیں پہلی شادی کی تباہی کو ان کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ اس قانونی نوٹس میں اس کا بھی حوالہ ہے، کرکٹر وسیم اکرم کی مرحوم اہلیہ کے بارے میں مختلف الزامات کو بھی اس قانونی نوٹس میں بنیاد بنایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…