پاکستان میں روزے کتنے ہونگے ؟ عید 15 جون کو ہو گی یا 16 کو ۔۔۔؟ ماہرین فلکیات نے پکی پیشگوئی کر دی

4  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں روزے پورے 30عیدالفظر 16 جون بروز ہفتہ ہونے کا امکان۔پاکستان ، سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک بیک وقت شروع ہونے کے بعد عیدالفطر روہیت الہلال کے سبب علیحدہ علیحدہ ہو نے کا قومی امکان ہے، پاکستانی ماہر فلکیاتی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی کی پیشگوئی۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے

شعبہ اسپیس اینڈ پلانیٹری فزکس کے سابق سربراہ اور معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق سعودی عرب میں رویت ہلال کا اعلان وہاں کے کلینڈر ام القراء کے مطابق 14 جون کو ہی ہو گا تاہم عیدالفطر کا چاند14 جون کو پاکستان کے کسی بھی حصے میں نظر آنے کے امکانات نہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق 14 جون کو ہی ہلال عید وسطی اور مشرقی افریکہ جبکہ یو ایس اے وسطی اور جنوبی امریکہ میں باآسانی دیکھا جا سکے گا ،یاد رہے پاکستان اور سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت ایک ساتھ ہونے سےرمضان کا آغاز 17 مئی کو ایک ساتھ ہوا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک سعودی اخبار سے بات کرتے ہوئے سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے سعودی عرب میں رمضان کے روزوں اور عید الفطر کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی کی تھی کہ اس سال روزے 29 ہوں گے جبکہ 15جون بروز جمعہ کو عید منائی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ رواں برس ماہ رمضان 29 ایام کا ہو گا جبکہ 28 رمضان المبارک بروز بدھ کو رات 10بج کر 42 منٹ پر چاند پیدا ہوگا اور جمعرات 29 رمضان کو چاند دیر تک دیکھا جاسکے گا جس کے قوی امکان ہیں اور اسی وجہ سے سعودی عرب میں جمعہ کو عید الفطر منائی جائیگی ۔ خیال رہے کہ خطے کے اہم ملک افغانستان میں سعودی عرب کے ساتھ رمضان اور عید کا رواج ہے وہاں کے علما رویت کیلئے سعودی عرب کی رویت کو ہی ملک پر لاگو قرار دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…