اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں عام انتخابات کا بِگل بجتے ہی الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواستیں طلب کرتے ہی انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کیلئے اپنی درخواستیں جمع کرادی ہیں اور اس دوران پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما اور تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے بھی اپنی جماعت کے
انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دے رکھی تھی۔ عائشہ گلالئی اپنی جماعت کیلئے ”بلے باز“ کا نشان حاصل کرنا چاہتی تھیں مگرالیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف گلالئی کو ریکٹ کا انتخابی کا نشان الاٹ کردیاجس پر پارٹی نے مطلوبہ انتخابی نشان نہ ملنے پر عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے ہیں ۔