اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران کیپٹن صفدر کے جواب نے عدالت میں قہقہے بکھیر دئیے، نیب پراسیکیوٹر کے سپاٹ چہرے پر مسکراہٹ بکھر گئی۔ تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج محمد بشیر کی سربراہی میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں کیپٹن صفدر کو بیان ریکارڈ کروانا تھا۔ کیپٹن صفدر روسٹرم پر آکر جب بیان ریکارڈ کروانے لگے جو کہ تحریری شکل میں تھا تو
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے مداخلت کی اور کہا کہ آپ ایک ہی سانچے میں لکھے تحریری جوابات لے آئے ہیں، اگر ان سے سوالات پوچھے جائیں تو شاید جواب مختلف ہوں۔ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے سوال کیا کہ کیا کہ کیا ا نہوں نے سوالات پڑھے بھی ہیں؟،جس پر کیپٹن (ر) صفدر نے جواب دیا کہ صرف سوالات ہی نہیں رات کو پوری تراویح بھی پڑھی ہے۔ کیپٹن صفدر کے اس بیان پر عدالت میں سب ہنس پڑے اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کے چہرے پر بھی مسکراہٹ دوڑ گئی۔