بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

تحریک انصاف اور ن لیگ نے مل کر اب تک کا سب سے بڑا سرپرائز دے دیا، وہ کام ہوگیا جس کے بارے میں کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،حیرت انگیز اعلان

datetime 28  مئی‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف اور ن لیگ نے مل کر اب تک کا سب سے بڑا سرپرائز دے دیا، وہ کام ہوگیا جس کے بارے میں کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،حیرت انگیز اعلان، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی۔ ملاقا ت میں باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے پنجاب کے نگران وزیر اعلی کا فیصلہ کیا گیا۔بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے ناصر سعید کھوسہ کا

نگران وزیر اعلی کے طور پر اعلان کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید سے مشاورت کے بعد نگران وزیر اعلی کے طور پر ناصر سعید کھوسہ کے نام پر اتفاق رائے کیا ہے ۔ دو روز قبل ملاقات میں کچھ نام میں نے تجویز کئے اور کچھ نام میاں محمود الرشید صاحب نے تجویز کئے۔ ہم دونوں نے بعد ازاں اپنی اپنی پارٹی لیڈر شپ سے بھی مشورہ کیا اور اتفاق رائے اورمشاورت کے بعد ایک نام پر متفق ہو گئے۔ یہی جمہوریت کا حسن اور اس کی فتح ہے ۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے بتایا کہ مشاورت کے بعد مکمل اتفاق رائے کے بعد سابق پبلک سرونٹ ناصر سعید کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا ۔ انہوں نے دوران سروس انتہائی دیانتداری اور محنت کے ساتھ اپنی ذمہ داریا ں سرانجام دیں ۔ مجھے امید ہے کہ ان سے قوم کو جو توقعات وابستہ ہیں وہ ان پر پورا اتریں گے اور شفاف الیکشن کیلئے اپنا تجربہ اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے تا کہ صوبے میں سیاسی جماعتیں ہر طرح آزادانہ طور پر الیکشن میں حصہ لے سکیں اورسب کیلئے انتخابات میں مساوی مواقع ہوں ۔وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ توقع ہے عوام انتخابات میں جس پارٹی کو بھی ووٹ دینا چاہیں گے انہیں پوری آزادی ہو گی اور پاکستان دوبارہ جمہوری دور میں داخل ہو گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ یہ عوام کی فتح ہے ،

میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا شکرگزار ہوں کہ مشاورت کے اس عمل سے جمہوریت کو توانائی ملتی ہے اور قائدؒ اور اقبالؒ کے تصورات کے مطابق ملک کی ترقی کی راہ استوار کرنے میں مدد ملے گی۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے دوسری ملاقات نتیجہ خیز ثابت ہوئی ۔ مختلف ناموں پر غور اور پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے ساتھ مشورے کے بعد ناصر سعید کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ مجھے امید ہے کہ ان سے شفاف انتخابات کے بارے میں جو توقع وابستہ کی گئی ہے وہ غیر جانبداری کے ساتھ اپنا رول اسی طرح ادا کریں گے ۔میں اس موقع پر پنجاب کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…