بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

فیض آباد دھرنے میں فوج کا کردار۔۔وزارت دفاع کی رپورٹ منظر عام پر آگئی، آئی ایس آئی کو دھرنا ختم کرنے کا اختیار کس نے دیا تھا؟رپورٹ میں انکشاف

datetime 27  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے خود آئی ایس آئی کو دھرنا ختم کروانے کا ٹاسک سونپا تھا،فیض آباد دھرنے میں فوج کے کردار سے متعلق وزارت دفاع کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ۔تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ کے فیض آباد دھرنے سے متعلق وزارت دفاع کی رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے اور فوج کے دھرنا ختم کرانےکے حوالے سے اعتراض اٹھانے والوں کو

سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ رپورٹ کے مطابق فیض آباد آپریشن کا فیصلہ حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر کیا تھا۔آپریشن میںحکومتی نا قص تیاری اورپلاننگ کا فقدان پایا گیاجبکہ آپریشن ناکام ہونے کی وجہ جڑواں شہروں کی پولیس کے درمیان تعاون کا فقدان ہونا بھی تھا۔فیض آباد دھرناختم کرانے کیلئے سیاسی قیادت نے مسلح فوج کو ساری صورتحال کو سنبھالنے کا ٹاسک دیاتھا۔26 نومبر کو وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس کے دوران پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو فیض آباد دھرنا ختم کروانے کا ٹاسک سونپاگیا تھاجبکہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کا فیض آباد میں جاری دھرنا ختم کروانے کے لیے آئی ایس آئی کو مکمل بات چیت کا اختیاربھی دیا گیا تھا۔اجلاس کے دوران آئی ایس آئی کی جانب سےمسئلہ کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔واضح رہے کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ نے راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت کے سنگم پر واقعہ اہم داخلی و خارجی مقام فیض آباد پر ختم نبوت معاملے پر دھرنا دیدیا تھا جس کے بعد جڑواں شہروں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا تھا، حکومت کی مذاکرات کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی تھیں اور بعدازاں تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان چند نکات پر دھرنا ختم کرنے کیلئے ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں اعلیٰ فوجی افسر نے بطور ضامن کردار ادا کیا تھا، اسی معاہدے کے تحت اس وقت کے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو استعفیٰ دینا پڑا تھا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…