ملتان (نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کی نواز شریف اقتدار کی بھوک میں ملک کو داؤ پر لگا دیں گے، انہوں نے پاکستان کو ٹیررسٹ واچ لسٹ میں ڈالنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے آنے والے وقتوں میں اس گروپ کا ساتھ دیا ہے جو انڈیا اور اسرائیل سمیت ان کے ساتھی بنے ہیں اور وہ ملک کو اندر سے توڑنا چاہتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ میاں نواز شریف کا ایجنڈا ملک کو دیوالیہ، افواج پاکستان کو نقصان پہنچانے اور عدلیہ کو بدنام کرنے کا ہے مگر عدلیہ اور فوج کمیٹڈ ہیں۔ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آئندہ ایک سو بیس دن ملک کے لیے اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا اعتراف نواز شریف کو کرنا چاہیے کہ جو باتیں وہ بند کمروں میں بیٹھ کر کرتے ہیں وہی باتیں باہر آ کر بھی کریں، پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے مطالبہ کرتا ہوں کہ چائنہ کوریڈور میں ہونے والی کرپشن کا بھی احتساب ہونا چاہیے، اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکتا جب تک کرپٹ لوگوں کا احتساب نہیں ہو گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کی نواز شریف اقتدار کی بھوک میں ملک کو داؤ پر لگا دیں گے، انہوں نے پاکستان کو ٹیررسٹ واچ لسٹ میں ڈالنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے آنے والے وقتوں میں اس گروپ کا ساتھ دیا ہے جو انڈیا اور اسرائیل سمیت ان کے ساتھی بنے ہیں اور وہ ملک کو اندر سے توڑنا چاہتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ میاں نواز شریف کا ایجنڈا ملک کو دیوالیہ، افواج پاکستان کو نقصان پہنچانے اور عدلیہ کو بدنام کرنے کا ہے مگر عدلیہ اور فوج کمیٹڈ ہیں۔