منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور میں موت سر عام بکنے لگی ،منشیات خریدنے کے معاملے پر نشئیوں کے دو گروپوں میں خونی تصادم ،متعدد لہو لہان ہوگئے ،خوف و ہراس پھیل گیا

datetime 4  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گڑھی شاہو چوک میں منشیات کی پہلے خریداری کرنے کے معاملے پر نشئیوں کے دو گروپوں میں خونی تصادم ہو گیا ، ایک دوسرے پر بلیڈ اور کٹر سے حملہ کر دیا جس سے کئی لہو لہان ہو گئے ، تصاد م اور للکارے مارنے کی وجہ سے یونیورسٹی جانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے انتظار میں کھڑی طالبات اور راہگیروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،

تاجروں نے دکانوں کے باہر نشئیوں کے مستقل ڈیرے ڈالنے کیخلاف شدید احتجاج کیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز گڑھی شاہوچوک میں معمول کے مطابق نشئیوں کی ایک بڑی تعداد جمع تھی ۔منشیات فروشوں کے آنے پر پہلے خریدنے کے معاملے پر نشئیوں کے دو گروپ آمنے سامنے آ گئے اورتلخ کلامی کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی ۔ اس دوران نشئیوں نے ہاتھ میں موجود بلیڈ اور کٹر سے ایک دوسرے پر حملہ کر دیا اور ایک دوسرے کو لہو لہا ن کردیا ۔اس موقع پر نشئیوں کے بعض ساتھیوں نے ہی بیچ بچاؤ کرایا ۔نشئیوں کے درمیان تصادم اور للکارے مارنے کی وجہ سے گڑھی شاہو چوک میں یونیورسٹی جانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے انتظار میں کھڑی طالبات اور راہگیروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گڑھی شاہو چوک میں نشئیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے کاروبار کرنا محال ہو گیا ۔ نشئیوں کی آئے روز کی وارداتوں اور جھگڑوں کی وجہ سے خریدارخصوصاً خواتین شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں ۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو متعدد بار درخواستیں دے چکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو تی۔  گڑھی شاہو چوک میں منشیات کی پہلے خریداری کرنے کے معاملے پر نشئیوں کے دو گروپوں میں خونی تصادم ہو گیا ، ایک دوسرے پر بلیڈ اور کٹر سے حملہ کر دیا جس سے کئی لہو لہان ہو گئے ، تصاد م اور للکارے مارنے کی وجہ سے یونیورسٹی جانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے انتظار میں کھڑی طالبات اور راہگیروں میں خوف و ہراس پھیل گیا

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…