پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

نقیب اللہ محسود قتل کیس: رائو انوار کے حوالے سے تشویشناک خبر اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟جیل حکام کی دوڑیں لگ گئیں

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی ) نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد ملزم معطل ایس ایس پی را ؤ انوار بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے، جیل حکام نے میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش ،را ؤ انوار کی میڈیکل رپورٹ پر مدعی مقدمہ کے وکیل کا اعتراض،عدالت نے جیل حکام کو را ؤ انوار کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم د یتے ہوئے کہا کہ اگر وہ پیش نہ ہوئے تو جس ڈاکٹر نے ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بنایا اسے بھی طلب کیا جاسکتا ہے ۔

عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔ بدھ کومعطل پولیس افسر را ؤ انوار نے عدالت میں پیش ہونا تھا تاہم وہ طبعیت کی خرابی کے باعث پیش نہیں ہوئے۔جیل حکام کی جانب سے ر اؤ انوار کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ را ؤ انوار کو کئی بیماریاں لاحق ہیں، ان کا شوگر لیول اور بلڈ پریشر بڑھا ہوا ہے جس کے باعث ان کی طبعیت ناساز ہیں اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔جیل حکام کی جانب سے میڈیکل رپورٹ پیش کیے جانے پر مدعی مقدمہ کے وکیل نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر را ؤ انوار کو بغیر ہتھکڑی کے پروٹوکول کے ساتھ پیش کیا گیا اور وہ ہشاش بشاش تھے۔مدعی مقدمہ کے اعتراض پر عدالت نے جیل حکام کو حکم دیاکہ را ؤ انوار کو آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے، اگر وہ پیش نہ ہوئے تو جس ڈاکٹر نے ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بنایا اسے بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔عدالت نے تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور انہیں فوری طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ کیس کے مفرور ملزمان کی گرفتاری سے آگاہ کیا جائے۔پولیس کی جانب سے کیس کے حتمی چالان کی مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…