منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

عمرہ زائرین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

datetime 23  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے زائرین کی آسانی کے لیے ایک جامع ’’عمرہ و زیارت گائیڈ‘‘ متعارف کرا دی ہے،

جو اردو سمیت 16 مختلف زبانوں میں دستیاب ہے تاکہ مختلف ممالک سے آنے والے افراد اپنی زبان میں ضروری معلومات حاصل کر سکیں۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اس رہنما کتاب میں عمرہ اور زیارت کے تمام مراحل کی مرحلہ وار وضاحت کی گئی ہے۔ اس میں سفر کی تیاری، ویزا حاصل کرنے کے طریقۂ کار، نسک پلیٹ فارم سے عمرہ پرمٹ لینے، حرمین شریفین میں آمد و رفت کے انتظامات اور واپسی کے مراحل تک کی مکمل رہنمائی شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق گائیڈ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اس میں تصویری وضاحتیں، مختلف مقامات کے نقشے اور معلوماتی ویڈیوز بھی فراہم کیے گئے ہیں تاکہ زائرین کو عملی طور پر سمجھنے میں سہولت ہو اور انہیں دورانِ سفر کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈیجیٹل شکل میں جاری اس گائیڈ میں احرام باندھنے کے اصول، طواف اور سعی کی ادائیگی، حرمین شریفین کے آداب اور وہاں دستیاب بنیادی سہولیات سے متعلق اہم معلومات بھی شامل کی گئی ہیں۔ وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عمرہ زائرین کو بہتر انداز میں رہنمائی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے روحانی سفر کے دوران فراہم کردہ خدمات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…