جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پیٹرولیم مصنوعات میں سستا کیمیکل ملا کر مہنگے داموں بیچے جانے کا انکشاف

datetime 23  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات میں سستا کیمیکل ملا کر مہنگے داموں بیچے جانے کا انکشاف ہوا ہے،

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھا دیا وزیرپیٹرولیم اورچیئرمین اوگرا کو خط لکھ دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے خط میں کہاگیاکہ سالونٹ آئل مخصوص صنعتی کاموں کیلئے تیار اور فروخت کیاجاتا ہے،اس سے پیٹرول اور ڈیزل میں ملا کر فروخت کر کے ناجائز منافع کمایا جارہا ہے،یہ آئل گاڑیوں کے انجن کیلئے نقصان دہ ہے،کیمیکل ملے پیٹرول کی فروخت سے قانونی پٹرول پمپ مالکان کومالی نقصان ہوتا ہے۔پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کوبھی ٹیکس کی مد میں بڑا نقصان ہوتا ہے، سالونٹ آئل مضرصحت،کینسرکا باعث بن سکتا ہے،سالونٹ آئل ذرائع کی تحقیقات، مقامی ریفائنریزکی پیداوار، فروخت ڈیٹا کی نگرانی کی جائے۔

خط میں درآمد شدہ سالونٹ آئل کی کسٹمزکلیئرنس،خریداروں،تقسیم کے ریکارڈ کی کڑی نگرانی اور پیداوار اور درآمد کا فوری آڈٹ کا مطالبہ کیا گیا،اس کے علاوہ کیا گیا کہ ترسیل اور ذخیرہ کی سخت نگرانی،انسپیکشن اور لیبارٹری ٹیسٹنگ موثرکی جائے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…