بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

خود کش حملے میں شہید لیفٹیننٹ کرنل گلفراز نے سحری کے وقت اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پہ کون سی قرآنی آیات لگائیں

datetime 23  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بنوں میں ہونے والے خودکش حملے میں وطن کے ایک بہادر افسر، لیفٹیننٹ کرنل گلفراز، شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے۔

اس سانحے نے جہاں پوری قوم کو رنجیدہ کر دیا، وہیں شہید افسر کے آخری واٹس ایپ اسٹیٹس نے لوگوں کے دلوں کو بھی گہرائی سے متاثر کیا اور ایمان تازہ کر دیا۔اہلِ خانہ اور ساتھیوں کے مطابق انہوں نے شہادت سے ایک رات پہلے اور سحری کے وقت اپنے اسٹیٹس پر سورۂ بقرہ کی آخری آیات اور چند مسنون اذکار شیئر کیے تھے، جن میں صبر، ایمان، اطاعت اور اللہ تعالیٰ پر توکل کا جامع درس موجود ہے۔ ان کے اسٹیٹس میں درج الفاظ “بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں” پڑھ کر کئی افراد اشکبار ہو گئے۔ان آیات کے مفہوم میں یہ پیغام شامل تھا کہ رسول اور اہلِ ایمان اللہ کی نازل کردہ کتاب پر یقین رکھتے ہیں، اس کے فرشتوں، رسولوں اور کتابوں پر ایمان لاتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اے پروردگار! ہم تیری بخشش چاہتے ہیں اور تیری ہی طرف پلٹنا ہے۔ اسی طرح یہ تعلیم بھی دی گئی کہ اللہ کسی شخص پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا، ہر انسان کو اس کے اعمال کے مطابق بدلہ ملتا ہے، اور بندہ اپنے رب سے معافی، رحمت اور آسانی کی دعا کرتا ہے۔شہادت کی خبر سامنے آنے کے بعد جب لوگوں نے ان کا آخری پیغام دیکھا تو سوشل میڈیا پر جذباتی تبصرے آنے لگے۔ کئی صارفین نے لکھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انہیں اپنے انجام کا احساس تھا اور وہ مکمل سکون کے ساتھ اپنے رب سے ملاقات کی تیاری کر رہے تھے۔

لیفٹیننٹ کرنل گلفراز کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ نہایت بااخلاق، نرم مزاج اور فرض شناس شخصیت کے مالک تھے۔ وہ اپنے ماتحت اہلکاروں کو ہمیشہ نماز، صبر اور اللہ پر بھروسا رکھنے کی تلقین کرتے رہتے تھے اور دہشت گردی کے خلاف متعدد اہم آپریشنز میں نمایاں کردار ادا کر چکے تھے۔ان کا آخری پیغام آج بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے اور ہر طرف یہی صدا سنائی دیتی ہے کہ انسان اللہ ہی کا ہے اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…