اسلام آباد(آئی این پی ) احتساب عدالت نے شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت کے دوران موبائل فون بجنے پر سینیٹر چودھری تنویرکو دو ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ پیر کو احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف
احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت جاری تھی کہ اچانک سینٹرچودھری تنویر کا موبائل فون بجنے لگا جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور لیگی سینیٹر کو 2ہزارروپے جرمانہ کردیا،عدالتی عملے نے چودھری تنویرکو 2ہزارروپے ایدھی سینٹرجمع کرانے کی ہدایت کردی۔