رحیم یار خان (این این آئی) کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب کے کئی شہروں میں شٹربند ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔بروقت دوائی نہ ملنے پر رحیم یار خان کے قریبی علاقے کے ایک بچے سمیت ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں گورنمنٹ فارمیسی پر مریضوں کا میڈیسن
لینے کیلئے شدید گرمی میں بے پناہ رش کا عالم اور متعلقہ دوائی نہ ملنے پر مریضوں کو دوسری کمپنیوں کی دوائی دی جارہی ہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان فوری طور پر ایکشن لے کر میڈیکل سٹور کھلوا ئیں اس سے پہلے کہ اور کوئی بروقت دوائی نہ ملنے سے کوئی قیمتی جان نہ لے سکیں۔