اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مدت میں 40دن سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور ایسے وقت میں پاکستانی عوام سیاستدانوں سے اپنے مطالبات منوانے کیلئے پلان بنا چکے ہیں۔ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ایسے نوجوان کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس نے پٹرول، گیس، آٹا، دالیں ، سبزیاں یا کسی اور اشیائے ضرورت کی قیمت کم کرنے کا نہیں
بلکہ ہیروئن سستی کرنے اور پولیس کو ہیروئنچیوں کے خلاف لگا م ڈالنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ میڈیا نمائندے اس وقت مختلف حلقوں کا دورہ کررہے ہیں اور لوگوں سے ان کے مسائل اور مطالبات کے حوالے سے معلومات لینے کی کوشش کر رہے ہیں ایسے میں یہ نشئی نوجوان کیمرے کے سامنے آیا اور نہایت با اعتماد انداز میں اس نے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ہیروئن سستی کرنے کا مطالبہ کیا، ہیروئنچی کے اعتماد اور بات کو سن کر سوال کرنے والا صحافی بھی ہنس پڑا ۔ ہیروئنچی نوجوان نے کیمرے کے سامنے انتہائی بااعتماد طریقے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ” وزیراعلیٰ پنجاب !!! ادھر کی پولیس ہمیں مارتی ہے اور ہمارے پیسے کھینچ کر چلی جاتی ہے۔ ہم آپ کو اس وقت تک ووٹ نہیں دیں گے جب تک ہمارا ’پاؤڈر‘ (پاؤڈر) سستا نہیں کیا جا جائے گا۔ہم ادھر تڑپ رہے ہیں، اس لئے تب تک آپ کو ووٹ نہیں دیں گے جب تک ہمارا مطالبہ پورا نہیں ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارا ہلاج کروایا جائے ورنہ ’پاؤڈر‘(ہیروئن) بند نہ کیا جائے۔“ہیروئنچی نوجوان کی بات سن کر وہاں موجود اس کے ساتھی ’دیرینہ‘ مطالبے کے حق میں اس کے ساتھ شامل ہو گئے اور بلند آواز میں خوشی مناتے ہوئے اسے داد دیتے رہے۔ہم آپ کو اس وقت تک ووٹ نہیں دیں گے جب تک ہمارا ’پاؤڈر‘ (پاؤڈر) سستا نہیں کیا جا جائے گا۔ہم ادھر تڑپ رہے ہیں،
اس لئے تب تک آپ کو ووٹ نہیں دیں گے جب تک ہمارا مطالبہ پورا نہیں ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارا ہلاج کروایا جائے ورنہ ’پاؤڈر‘(ہیروئن) بند نہ کیا جائے۔“ہیروئنچی نوجوان کی بات سن کر وہاں موجود اس کے ساتھی ’دیرینہ‘ مطالبے کے حق میں اس کے ساتھ شامل ہو گئے اور بلند آواز میں خوشی مناتے ہوئے اسے داد دیتے رہے۔