اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد کے تھانہ لوئی بھیر کی حدود میں فائرنگ سے سابق لیفٹیننٹ کرنل جاں بحق ہو گیا۔ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے پمز منتقل کر دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کی شب تھانہ لوئی بھیر کی حدود میں واقع بحریہ ٹاؤن کے فیزIIIمیں سابق لیفٹیننٹ کرنل خرم کیانی
اپنے دوست بلال کے ساتھ گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران ان کی تلخ کلامی ہو گئی جس پر بلال نے فائر کھول دیا اور خرم کیانی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔