پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

دونوں کو سمجھا دیں انسان بنیں۔۔جب نواز شریف کی کابینہ کے وزیروں کی آرمی چیف جنرل آصف نواز کے خلاف سازش پکڑی گئی تو تقریب کے دوران آرمی چیف نے انہیں ڈھونڈ کر کیا کہا تھا، یہ وزیر کون تھے؟تہلکہ خیز انکشاف

datetime 11  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری شجاعت حسین اپنی کتاب ’’سچ تو یہ ہے!‘‘میں پاکستانی سیاست اور ایوان اقتدار میں پیش آنے والے واقعات سے پردہ اٹھاتے ہوئے لکھتے ہیں کہ سندھ آپریشن کے دوران کسی محفل میں وفاقی زیر صدیق کانجو، میاں عبدالستار لالیکا اور رانا شاہد سعید میں سے کسی نے کہہ دیا کہ ہم جنرل آصف نواز کو’’جنرل گل حسن‘‘بنا دینگے، یہ بات کسی نہ کسی

طرح جنرل آصف نواز تک بھی جا پہنچی۔ ایک روز ایوان صدر میں کھانا تھا، جنرل آصف نواز اور میں ایک ہی میز پر بیٹھے تھے، اچانک انہوں نے پوچھا کہ یہ صدیق کانجو اور رانا شاہد سعید کہاں بیٹھے ہیں، میں نے پوچھا کیا بات ہے؟کہنے لگے دونوں کو سمجھا دیں انسان بنیں۔ واپسی پر رانا شاہد سے آمنا سامنا ہوا تو جنرل آصف نے کہا کہ میں آپ کو ہی ڈھونڈ رہا تھا اس پر رانا شاہد گھبرا گئے، شام کو میرے پاس آئے اور پوچھا کیا بات تھی، ساری بات بتائی تو مزید پریشان ہو گئے۔ پھر قسم کھا کر کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔ میں نے جنرل آصف نواز سے رابطہ کر کے ان کی معافی تلافی کرا دی۔ جنرل آصف نواز کی اچانک موت کے بعد نئے آرمی چیف کی تعینات پر صدر غلام احساق اور نواز شریف میں اختلافات پیدا ہو گئے۔ چوہدری نثار اور جنرل(ر)عبدالمجید ملک اور سعید مہدی نئے آرمی چیف کا مشورہ دے رہے تھے میں نے کہا کہ آپ ’’میرے تیرے‘‘کے چکر میں نہ پڑیں اور جو سینئر ترین دو جنرل ہیں ان کے نام صدر کو بھجوا دیں۔ بعد میں پتہ چلا صدر نے جنرل وحید کاکڑ کو آرمی چیف بنا دیا جو سنیارٹی لسٹ میں چھٹے یا ساتویں نمبر پر تھے۔چوہدری شجاعت لکھتے ہیں کہ جیل میں شیخ رشید انتہائی دبنگ طریقے سے رہتے تھے اور اکثر جیل انتظامیہ تک سے لڑ پڑتے تھے جبکہ اعجاز الحق ان کے بالکل برعکس تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…