منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

فروزن ڈیزرٹ کو آئس کریم کہہ کر فروخت کرنے پر پابندی، فوڈ اتھارٹی نے فیکٹری سربمہر کر دی

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شہر بھرمیں اے ڈی جی آپریشنز کی سر براہی میں ملاوٹ مافیا کی خلاف کارروائیاں کر تے ہو ئے غلط لیبلنگ، غیر معیاری اجزاء کے استعمال، ناقص صفائی کے انتظامات پر5مختلف فوڈ پوائنٹس اورچربی سے تیل بنانے والا یو نٹ سر بمہر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر تے ہو ئے غلط لیبلنگ، غیر معیاری اجزاء کے استعمال پرفائن قلفہ کا پروڈکشن یونٹ اور سٹور ایریا سیل کر دیا ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز رافیعہ حیدرنے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ویجیٹیبل فیٹ سے بنی فروزن ڈیزرٹ شادی ہالوں کو قلفہ کہہ کر فروخت کی جاتی تھی۔ علاوہ ازیں مناواں میں بھی آئس کریم کے نام پر فروزن ڈیزرٹ پردودھ سے بنی آئس کریم کی لیبلنگ کرنے پر اسلم سنز فیکٹری سر بمہر کر دی گئی ۔ فیکٹری غلط لیبلنگ، غیر معیاری اجزاء،پروڈکشن ایریا میں بلیوں کی موجودگی پر سیل کی گئی ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مزید کارروائیوں کر تے ہو ئے طلعت پارک میں چربی سے تیل بنانے والا یونٹ بھی سر بمہر کر دیا۔برآمد شدہ تیل بائیوڈیزل یونٹ بھیجوا دیاگیا جو کہ شہر کے مختلف فوڈپوائنٹس کو سپلائی کیا جانا تھا۔جانوروں کی چربی سے تیار کردہ تیل صرف بائیوڈیزل بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گجومتہ میں فیضان ملک پوائنٹ اور راحت ڈیری پرانی انار کلی کو سٹور ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل جبکہ علی افضل ملک شاپ سے 150 لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا۔شہر بھر میں کارروائیوں کے دوران لازمی فورٹی فیکیشن نہ کرنے اور صفائی کے ناقص حالات پر عمران سالٹ پراسیسنگ فیکٹری سیل کر دی گئی۔ اے ڈی جی آپریشنز نے واضح کیا کہ شادی ہالوں میں آئس کریم اور قلفہ کے نام پر فروزن ڈیزرٹ کھلانے کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیاہے۔گمراہ کن لیبلنگ والی غیر معیاری اشیاء خورونوش کی کسی سطح پر فروخت کی اجازت نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…