اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک وقت میں پی آئی اے کا شمار دنیا کی بہترین ائیر لائنز میں ہوتا تھا اس کے بعد پی آئی اے کے حالات ٹھیک نہ رہے، مسافروں نے عملے کے رویے کی شکایات بھی کیں، لیکن پی آئی اے ایک دفعہ پھر ایک اچھی سروس کے ساتھ ساتھ بہترین عملہ بھی رکھتا ہے، اسی طرح پی آئی اے کی ایک میزبان نے ایک بیمار مسافر کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلا کر بہترین میزبانی کی مثال قائم کر دی ہے، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر
وائرل ہے۔ واضح رہے کہ ماضی قریب میں پی آئی اے انتظامیہ کی طرف سے ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کے باعث قومی ائیر لائن کے نہ صرف حالات بہتر ہوئے ہیں بلکہ مسافروں کی طرف سے بھی پی آئی اے کی سروس کو سراہا جا رہا ہے۔ پی آئی اے کی فضائی میزبان روبینہ نے میزبانی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ایک بیمار مسافر کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلایا اور شفقت سے اس مسافر کا حال بھی دریافت کیا۔