کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کےچےئر مین عمران خان نےبلوچستان میں کیسنرہسپتال بنا نے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کوہنہ اوڑک میں واقع وزیراعلی ہاؤس میں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چےئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران بلوچستان میں
کیسنر ہسپتال نہ ہونے کا مسئلہ بھی زیر غور آیا جس پرعمران خان نے حکومت بلوچستان کے اشتراک سے بلوچستان میں شوکت خانم کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کردیا ،انہوں نے کہا کہ جلد ہی شوکت خانم ہسپتال کی ٹیم بلوچستان کادورہ کر کے اس حوالے سے اپنی رپورٹ مرتب کریگی جس کےبعدکینسر ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔