اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کس طرح اپنے حق میں میڈیا پر خبریں چلواتی ہے، معروف صحافی و تجزیہ نگار صابر شاکر نے ان خیالات کا اظہار ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ واٹس ایپ پر میڈیا کو مینج کرتی ہے۔
معروف صحافی نے پروگرام میں واٹس ایپ گروپ کے کچھ سکرین شوٹس بھی دکھائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس واٹس ایپ گروپ میں ایک مریم نامی خاتون بھی ہیں لیکن ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ میاں نواز شریف کی صاحبزادیمریم نواز ہیں یا پھر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ہیں۔ صابر شاکر نے پروگرام میں کہا کہ خبر کے نیوز ٹکر کو اس گروپ میں بھیجا جاتا ہے اور پھر مریم کے اس خبر کو اوکے کرنے کے بعد اس خبر کو نشر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے پروگرام میں واٹس ایپ سکرین شوٹس میں دکھایا کہ مریم گروپ میں بھیجی گئی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ اس خبر کو دوسرے اینگل سے بنائیں یہ ٹھیک نہیں ہے اور اس طرح ن لیگ کسی بھی خبر کو رپورٹرز کے ذریعے ٹویسٹ کرواتی ہے۔ معروف صحافی نے کہا کہ اسی طرح واجد ضیاء کے بیان کو بھی ٹوئیسٹ کرکے پیش کیا گیا۔خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ اس خبر کو دوسرے اینگل سے بنائیں یہ ٹھیک نہیں ہے اور اس طرح ن لیگ کسی بھی خبر کو رپورٹرز کے ذریعے ٹویسٹ کرواتی ہے۔ معروف صحافی نے کہا کہ اسی طرح واجد ضیاء کے بیان کو بھی ٹوئیسٹ کرکے پیش کیا گیا